’عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے رہیں گے‘پی ٹی آئی ارکان کا حلف،ویڈیوزوائرل

Sep 18, 2024 | 14:01:PM
’عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے رہیں گے‘پی ٹی آئی ارکان کا حلف،ویڈیوزوائرل
کیپشن: وائرل ویڈیو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)’عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے رہیں گے‘پی ٹی آئی ارکان کا حلف،ویڈیوزوائرل  ہوگئیں۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری کے ویڈیو بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے،ویڈیو بیانات میں اراکین اسمبلی عمران خان اور  پارٹی سے مکمل وفاداری نبھانےکی یقین دہانی کراتے نظر آرہے ہیں۔

جن اراکین نے اب تک ویڈیو بیانات جاری کیے ان میں شیر علی ارباب، شاندانہ گلزار، آصف خان اور دیگر شامل ہیں۔ اراکین نے اپنے بیانات میں کہا کہ پارٹی کی طرف سے ملنے والے احکامات پر عمل درآمد کریں گے اور ہر صورت میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔ 

ضرورپڑھیں:انٹرا پارٹی انتخابات کیس، پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت

آصف خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت جو بھی احکامات دے گی ہم اس پر عمل کریں گے۔عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے رہیں گے،شیر علی ارباب نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت جو بھی حکم کرے گی میں اس پر عمل کروں گا ،شاندانہ گلزار خان نے کہا ہے کہ ہم تمام ایم این ایز،سینیٹر وطن اور قوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے،ہم نے قرآن پر قسم کھائی ہے کہ پاکستان اور عمران خان کے وفادار ہیں ۔

واضح رہے کہ چند دن قبل پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ پی ٹی آئی کے کچھ اراکین بھی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے مجوزہ آئینی ترامیم کے بل میں ووٹ دے سکتے ہیں جس کے بعد وفاداری کے بیانات آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔