(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ حکومت کی اصل ٹیم عوام ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سےہی سارے کام ہورہے ہیں، اگر آپ کے علاقے میں کوئی کام ہو رہا ہے تو خود جا کر اسکی کوالٹی چیک کریں، عوام نےہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا آج ہم وہی اختیار عوام کے حوالے کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے’اختیار عوام کا‘ پورٹل کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم اختیارات عوام کو منتقل کر رہے ہیں، پورٹل کے ذریعے عوام شکایات درج کرا سکتے ہیں، پورٹل سے پتہ چلے گا کہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے کیا ہو رہا ہے، تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کو اختیار دے رہے ہیں، اختیار سے ہی مسائل حل ہوں گے، حکومت کی اصل ٹیم عوام ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سےہی سارے کام ہورہے ہیں، اگر آپ کے علاقے میں کوئی کام ہو رہا ہے تو خود جا کر اسکی کوالٹی چیک کریں، عوام نےہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا آج ہم وہی اختیار عوام کے حوالے کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ضم قبائلی اضلاع میں غیر قانونی مائننگ ہورہی ہے، مائننگ کا اختیار سب سے پہلے قبائلی عوام کو دیاجائے گا، وفاقی حکومت کا رقم ادائیگی پر پہلے سے اعتراض ہے، بہت سی چیک پوسٹوں کو ختم کرنے جارہے ہیں، امن وامان کی صورت حال کیلئے جرگہ سسٹم بحال کررہے ہیں، علاقے کے مشران کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو بھی پروگرام ہوتا ہے ان میں لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے، کوئی ایسی وجہ نہیں کہ قومی ترانے سے کوئی اشو تھا، افغان کونسل نے اپنی وضاحت جاری کردی ہے، افغان حکومت نے اپنے ترانے سے بھی موسیقی کو ختم کیا ہوا ہے۔