پاکستانی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" بھارت میں ریلیز کیلئے تیار، تاریخ سامنے آگئی

Sep 18, 2024 | 14:20:PM
پاکستانی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کی تاریخ ساز فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" بھارت میں ریلیز کے لیے تیار ، 2 اکتوبر کو بھارتی پنجاب میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ ساز فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کو 2 اکتوبر کو بھارت کے صوبہ پنجاب میں ریلیز کیا جائے گا ،فلم نے تاریخ ساز کامیابی سمیٹی ہیں اور تاحال سینماؤں میں دیکھی جا رہی ہے۔بھارت کے صوبہ پنجاب میں فلم کو پہلے روز بیس سے زائد شوز ملیں گے، فلم کی کاسٹ میں پاکستان کے معروف اداکار فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، ادا کارہ ماہرہ خان ، اداکارہ عمائمہ ملک ، فارس شفیع ،اداکار نئیر اعجاز اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔