(24نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے، دوسری جانب ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 2569 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی 2950 روپے پر برقرار ہے۔