جمہوریت کو مضبوط دیکھنے والی تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا:عمران خان

Sep 18, 2024 | 15:20:PM
جمہوریت کو مضبوط دیکھنے والی تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا:عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کےبانی عمران خان  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے کردار پر کچھ کہہ نہیں سکتا، جمہوریت کو مضبوط دیکھنے والی تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا کردارکیسے دیکھتے ہیں؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کےکردارپرکچھ کہہ نہیں سکتا، اگر مولانا فضل الرحمان بھی ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے، جمہوریت کو مضبوط دیکھنے والی تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم اسلئے ہورہی ہے کیونکہ  انھوں نے چار امپائرز کو ساتھ ملاکر کھیلا اور پھر بھی ہار گئے ،آئینی ترمیم تین ایمپائروں کو توسیع دینے کیلئے کرنی پڑ رہی ہے،ان ایمپائرز میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر شامل ہیں ،توسیع اس لئے دینے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ فراڈ الیکشن کو تحفظ دے سکیں۔ 

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی، ریفرنس کے آخری گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم پر وکلا صفائی کی جرح آج بھی نہ ہوسکی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کی ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نےاڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی۔