پی ٹی آئی نے لاہور جلسے میں گرفتاریاں روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے لاہور کے جلسے میں گرفتاریاں روکنے کیلئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر سمیت دیگر کی جانب سے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف دیا گیا کہ 21 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے جبکہ پولیس جلسے سے پہلے ہی کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیتی ہے، جلسہ کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے ، ان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ جلسہ سے پہلے گرفتاریاں روکنے کا حکم دیا جائے اور ساتھ ہی پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت بھی دی جائے۔