لاہور بورڈ امتحانات سیکشن کی بڑی غفلت،ری چیکنگ کے بعد امیدوار کی پوزیشن تبدیل
30 نمبروں کے اضافے کے بعد محمد آفاق کی میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)لاہور بورڈ امتحانات سیکشن کی بڑی غفلت سامنے آگئی ، امتحانات کی ناقص ری چیکنگ کی بڑی کوتاہی کا انکشاف ۔
لاہور بورڈ میں ہونے والی ری چیکنگ میں امیدوار کے نمبروں میں بڑا اضافہ کیا گیا ، 30 نمبروں کے اضافے کے بعد محمد آفاق کی انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن بن گئی، محمد آفاق کی میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن بن گئی ، ری چیکنگ کے بعد محمد آفاق کے 1119 سے بڑھ کر 1149 ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: شگفتہ اعجاز کا مرحوم شوہر کیلئے جذباتی پیغام
محمد آفاق کے اردو مضمون میں ری چیکنگ کے دوران 30 نمبروں کا اضافہ ہوا ، محمد آفاق نے بورڈ انتظامیہ سے میڈل اور سرٹیفکیٹ مانگ لیا۔