(جنید ریاض)لاہور بورڈ امتحانات سیکشن کی بڑی غفلت سامنے آگئی ، امتحانات کی ناقص ری چیکنگ کی بڑی کوتاہی کا انکشاف ۔
لاہور بورڈ میں ہونے والی ری چیکنگ میں امیدوار کے نمبروں میں بڑا اضافہ کیا گیا ، 30 نمبروں کے اضافے کے بعد محمد آفاق کی انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن بن گئی، محمد آفاق کی میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن بن گئی ، ری چیکنگ کے بعد محمد آفاق کے 1119 سے بڑھ کر 1149 ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: شگفتہ اعجاز کا مرحوم شوہر کیلئے جذباتی پیغام
محمد آفاق کے اردو مضمون میں ری چیکنگ کے دوران 30 نمبروں کا اضافہ ہوا ، محمد آفاق نے بورڈ انتظامیہ سے میڈل اور سرٹیفکیٹ مانگ لیا۔