اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کو گرفتارکرنے سے روک دیا

Sep 18, 2024 | 17:18:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کو گرفتارکرنے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشیام کیانی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے اہم رہنما سلمان اکرم راجہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف  ملا  گیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کو کل تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے سیکرٹری داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے ۔

وکیل درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ سلمان اکرم راجہ کو کل لاہور میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، سلمان اکرم راجہ کو گرفتاری کا خدشہ ہے، حفاظتی ضمانت دی جائے، ہمیں معلوم نہیں کس مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا تھا، تفصیلات طلب کی جائیں، جسٹس حسن اورنگزیب  نے کہا کہ مقدمات کی تفصیلات تو سیکرٹری داخلہ کے ذریعے ہی طلب کی جا سکتی ہیں، گرفتاری سے روک دیتا ہوں لیکن عملدرآمد صرف اسلام آباد کی حد تک ہو گا، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔