سوشل میڈیا سٹار عبدو روزک کی محبت ادھوری رہ گئی ، منگنی ٹوٹ گئی

Sep 18, 2024 | 17:19:PM

(24نیوز) دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور گلوکار ، سوشل میڈیا سٹار اور بگ باس سیزن 16 کے امیدوار عبدو روزک  کی منگنی ٹوٹ گئی۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال فروری میں سوشل میڈیا سٹار عبدو روزک کی دبئی کے مال میں 19 سالہ امیرہ سے ملاقات ہوئی تھی جو کہ دوستی میں تبدیل ہوئی اور کچھ عرصے بعد پھر محبت میں بدل گئی تھی، عبدو روزک نے 24 اپریل 2024 کو امیرہ سے منگنی کی تھی اور سوشل میڈیا پر انگوٹھی پہنانے کی تصاویر بھی جاری کی جس پر مداحوں کی جانب سے ان کو ڈھیروں مبارکبادیں بھی دی گئیں تھیں، تاہم اب 5 ماہ بعد دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے اور رشتہ ختم ہونے کی وجہ ثقافتی خلیج کو قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عبدو روزک کا کہنا تھاکہ مجھے ایسی شریک حیات کی ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط اور زندگی کے نئے سفر کیلئے تیار ہو۔

واضح رہے کہ عبدو روزک کی عمر 21 برس ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں، ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔

مزیدخبریں