ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ملکی معیشت کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، مسلسل تین ماہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں رہنے کےبعد سرپلس ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق اگست 2024 میں کرنٹ اکاونٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ،جولائی 2024 میں کرنٹ اکاونٹ کا خسارہ 24.60 کروڑ ڈالر تھا،اگست 2023 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 15.20 کروڑ ڈالر تھا،گزشتہ مالی سال 2 ماہ کے مقابلے رواں مالی سال دو ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 81 فیصد کمی ہوئی ،رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا،گزشتہ مالی سال پہلے دو ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 89.30 کروڑ ڈالر رہا تھا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگست 23 کے مقابلے اگست 24 میں ترسیلات زرمیں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست 2024 میں ترسیلات زر 2.90 ارب ڈالر آنے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ کم ہوا ہے ،رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں ترسیلات زر میں 44 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے ۔