ہم نے مسودوں کو مسترد کردیا،اپوزیشن باہمی مشاورت سے فیصلہ کریگی، اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاہے کہ ہم نے مسودوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے،ہم ان مسودوں کو نہیں مانتے،جو بھی ہوگا اپوزیشن ایک ساتھ مل کر مشاورت سے کرینگے۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بے چینی ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے،اپوزیشن کو اکٹھے ہوکر آواز اٹھانی چاہئے۔
اسد قیصر کاکہناتھا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آئینی ترمیم ہو اور مسودے کو پارلیمنٹیرین سے چھپائے،اس قانون سازی کو کسی صورت نہیں مانتے،ہمارے پاس حکومت نے آفیشلی چور پر کوئی رابطہ نہیں کیا، کل لاہور میں وکلا کنونشن ہے ،ان کاکہناتھا کہ ہمارے اغوا ایم این ایز واپس آگئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی میں ہم بیٹھتے ہیں،پبلک اکاونٹس کے چیئرمین اگر حکومتی جماعت سے آتا ہے تو ہم دیگر کمیٹیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کے پر کتر دیئے