پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی حل

Sep 18, 2024 | 17:36:PM

(24نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، وزیر داخلہ کے احکامات پر ڈی جی پاسپورٹ کی ٹیم نے تمام بڑے شہروں میں بیگ لاک ختم کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فارن مشنز ، آن لائن اور ہوم ڈیلیوری کے تمام کیسز بھی نمٹا دیئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں 14 ہزار 673 ، کراچی میں 83 ہزار 227 پاسپورٹس کا اجراء، لاہور کے گارڈن ٹاؤن سے 30 ہزار 848، رائے ونڈ سے 4 ہزار 872 اور شادمان سے 11 ہزار 490 کیسز کلئیر کیے گئے ہیں، کوئٹہ میں 7 ہزار 252، راولپنڈی میں 18 ہزار 400 اور پشاور میں 23 ہزار 145 کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔ ہوم ڈیلیوی کے لیے 5 ہزار 650 اور 15 ہزار 848 ارجنٹ پاسپورٹس شہریوں کو موصول ہوگئے ہیں، سفارت خانوں کے ذریعے اپلائی کیے ہوئے 17 ہزار 972 نارمل اور 41 ہزار 712 ارجنٹ کیٹگری کے کیسز بھی کلئیر کردیے گئے ہیں۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ کا بیگ لاک صفر کر دیا گیا ہے، ملک بھر میں پاسپورٹ اجراء کے حوالے سے بیگ لاک جلد ختم ہوجائے گا اور پاسپورٹس کا اجراء بروقت یقینی بنانے کے لیے عملہ دن رات کوشاں ہے۔ْ

مزیدخبریں