(24 نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار فردوس جمال نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی شادی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کچھ دل چسپ انکشافات کیے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کی شادی "غلط وقت" اور "غلط لوگوں" میں ہوئی، جو اُن کے فن کی ترقی میں رکاوٹ بنی۔
فردوس جمال نے اپنے والدین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اُن کے فن کی قدر کی، لیکن والدین کی وفات کے بعد اُن کی زندگی میں بہت کچھ بدل گیا۔ اُنہوں نے اعتراف کیا کہ "میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ میری شادی ایک غیر فنکار خاندان میں ہوئی۔ ایک فنکار ہی دوسرے فنکار کی صلاحیتوں کی قدر کر سکتا ہے۔"
اداکار نے بتایا کہ یہ غلط شادی نہ صرف اُنہیں تنہائی کا شکار کر گئی بلکہ اُن کی شخصیت اور زندگی کے رخ بھی تبدیل کر دیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ساتھی کے طور پر کوئی فنکارہ ہوتی تو شاید اُن کا ہُنر اور بھی نکھر جاتا۔