حکومت کا عبوری چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی  مقرر کرنے کا فیصلہ

Sep 18, 2024 | 18:19:PM

(اویس کیانی) اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نام نہ بھیجے جانے پر حکومت کا  عبوری چیئر مین مقرر کرنے کا فیصلہ 

 تفصیلا ت کے مطابق حکمران جماعت کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لئے عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،دو خطوط کے باوجود اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لئے نام نہیں بھجوائے گئےچیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ بہترین عوامی مفاد میں یہ عہدہ زیادہ دیر تک خالی نہیں رکھا جا سکتا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لئے الیکشن اگلے ایک یا دو دن میں ہوجائے گا۔

ڈاکٹر طارق فضل  کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے لئے دو خطوط لکھے،  خطوط میں کہا گیا کہ اپوزیشن 4 ممبران پر مشتمل پینل بھجوائے، اپوزیشن نے ابھی تک ان دونوں خطوط کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے، پبلک اکاونٹس کمیٹی کا آئندہ ایک سے دو دن میں الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے، کسی حکومتی ممبر کو چیئر مین پی اے سی منتخب کیا جائیگا،  حکومتی چیئرمین ایک عارضی بندوبست کے لئے منتخب کیا جائے گا،  پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین شپ اپوزیشن کی امانت ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے واضح کیا کہ جب بھی اپوزیشن  4 ناموں پر مشتمل پینل بھجوائے گی منتخب شدہ چیئرمین مستعفی ہوجائے گا، نئے الیکشن کے ذریعے اپوزیشن کا چیئرمین منتخب کروایا جائے گا، پبلک اکاونٹس کمیٹی کی اہمیت کی وجہ سے اسکے اجلاس کو اور الیکشن کو غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

مزیدخبریں