چکن گونیا کی روک تھام کے لیے ایڈوائزری جاری

Sep 18, 2024 | 18:34:PM
 چکن گونیا کی روک تھام کے لیے ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا کی روک تھام کے سلسلے میں اہم ایڈوائزری جاری کی ہے، جو صحت کے متعلقہ اداروں کو بروقت اور مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔

چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے جو ایڈیس مچھر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے، یہ بیماری ڈینگی سے ملتی جلتی ہے اور زیادہ تر ٹروپیکل ممالک میں پائی جاتی ہے،ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ چکن گونیا کے زیادہ تر کیسز افریقہ، جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء سے رپورٹ ہوئے ہیں،پاکستان میں بھی کراچی سمیت مختلف علاقوں سے چکن گونیا کے کیسز کی تصدیق کی جا رہی ہے، وزارت صحت نے بروقت تصدیق اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزارت صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت، ڈاکٹر مختار احمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔