سنوکر ورلڈکپ : پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

Sep 18, 2024 | 19:13:PM

(24نیوز) سنوکر ورلڈکپ میں قبرص کے کھلاڑی نے قومی کھلاڑی کو سیمی فائنل میں شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق منگولیا میں جاری سنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قومی کیوئسٹ کو قبرص کے مائیکل جارگیو نے شکست دی، اسجد اقبال ایک موقع پر جیت کے بہت قریب پہنچ گئے تھے اور 0-2 کے خسارے سے نکل کر 3-4  کی برتری لے چکے تھے لیکن آٹھویں فریم میں اسجد کو 65 پوائنٹس کی لیڈ کے بعد شکست ہوئی جبکہ نویں اور فیصلہ کن فریم میں جارگیو نے قومی کھلاڑی کو کوئی موقع نہ دیا۔ 

مزیدخبریں