ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری کی خواجہ آصف سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Sep 18, 2024 | 19:23:PM
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری کی خواجہ آصف سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری کی خواجہ آصف سے ملاقات کا منظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغادم نے وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوابازی خواجہ آصف سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغادم نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، وزیر دفاع نے اس حقیقت پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے  خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کس کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا؟ بیرسٹر گوہر نے راز فاش کر دیا

مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور اس معاملے پر مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں، دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں اسے مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔