پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس شمشیر آپریشن "TALON GRIP" میں شریک

Sep 18, 2024 | 19:37:PM

(24 نیوز) پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس شمشیر کی خلیج عمان میں میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے آپریشن "TALON GRIP" میں شرکت۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلاقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق یہ آپریشن دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا حصہ تھا، جس کا مقصد علاقائی سیکیورٹی کو مستحکم کرنا ہے،اس دوران، پی این ایس شمشیر نے برطانیہ کی رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لنکاسٹر کے ساتھ بھی مشق کا انعقاد کیا، اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بہتر بنانا تھا تاکہ خطے میں مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

علاوہ ازیں، پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بحر ہند میں انسداد بحری قزاقی اور انسداد منشیات کی کارروائیوں میں بھی سرگرم ہے۔ پاک بحریہ قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں کی نگرانی کے لیے اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے، جو سمندری سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہے۔یہ مشقیں خطے میں امن اور استحکام کی ضامن ہیں، اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو اجاگر کرتی ہیں۔

مزیدخبریں