آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی

Sep 18, 2024 | 19:47:PM

(24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا دورہ پاکستان ،  ورلڈ کپ ٹرافی کی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رونمائی کے لیے لائی گئی، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کل فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ کے دوران اقبال اسٹیڈیم میں بھی لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

مزیدخبریں