(24 نیوز) پاکستان کی معروف سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں اہم انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تمام شوہر خوبصورت تھے اور انہوں نے ہر شادی اپنی پسند سے کی، کسی ڈر یا خوف کی بنا پر نہیں۔
عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہوں نے اسٹائلسٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے دو بچوں کا ذکر کیا، اور اس بات کا اعتراف کیا کہ جب ان کی طلاق ہوئی تو ان کے پاس صرف ایک ہزار روپے تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے تمام شادیاں اپنی مرضی سے کیں اور اس میں کوئی خوف شامل نہیں تھا۔ عتیقہ کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ایک بکھرے ہوئے خاندان سے تعلق رکھتی تھیں، اس لیے انہیں شروع سے ہی خاندان بنانے کا شوق تھا اور سب شوہروں سے پیار تھا۔
اداکارہ نے اپنے شوہر ثمر علی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ ایک اچھی شخصیت کے مالک بھی ہیں۔ یاد رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے 2012 میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ثمر علی خان سے شادی کی تھی، اور ان کے شوہر 2013 سے 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔