کاش آپ نے آئینی پیکج کی تیاری سے پہلے تجاویز مانگی ہوتیں تو آج یہ ضرورت نہ پڑتی،شہزادشوکت

Sep 18, 2024 | 20:44:PM

(حاشر احسن)صدر سپریم کورٹ بارشہزاد شوکت نے وفاقی وزیر قانون سے کہاکہ کاش آپ نے آئینی پیکج کی تیاری سے پہلے ہم سے تجاویز مانگ لی ہوتیں تو آج یہ ضرورت نہ پڑتی۔

سپریم کورٹ بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادشوکت نے کہاکہ ہمارے اعتراضات چار چیزوں پر ہیں،آئینی عدالت کو کافی بحث ہو چکی ہے ججز کی عمر کیوں بڑھانا چاہتے ہیں،ججز کے تبادلہ کی شق کیوں شامل کی گئی،سپریم جوڈیشل کونسل میں تبدیلی کیوں کرنا چاہتے ہیں۔

احسن بھون نے آرٹیکل 199 سے چھیڑ نہ کرنے کی تجویزدیتے ہوئے کہاکہ کسی سویلین کا ملٹری ٹرائل نہ ہو یہ بھی یقینی بنائیں،آئینی عدالت کا سربراہ وزیر اعظم نہ لگائے، آئینی عدالت کا چیف جسٹس چیف الیکشن کمشنر کی طرح لگایا جائے، احسن بھون نے کہاکہ آئینی ترامیم رات کے اندھیرے میں چھپ چھپا کر نہیں ہوتیں،ہم گھر والے تھے ہمیں ہی اعتماد میں لے لیتے۔

یہ بھی پڑھیں:سنوکر ورلڈکپ، پاکستان کیلئے بری خبر

مزیدخبریں