پاکستانی فائٹر شاہزیب رند ناقابل شکست،مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کر لی

Sep 18, 2024 | 20:47:PM

(24 نیوز ) پاکستانی فائٹر شاہزیب رند کراٹے کومبیٹ میں تاحال ناقابل شکست، بھارتی حریف کے بعد برازیلین فائٹر کو بھی ناکوں چنے چبوا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی پرموشن ’’کراٹے کومبیٹ‘‘ میں پاکستانی فائٹر شاہزیب رند نے حریف برازیلین فائٹر برونو ایسیس کو شکست دے دی  ہے ، اس فتح کے بعد شاہزیب رند'' کراٹے کومبیٹ،،میں مسلسل چھٹی بار کامیاب ہوئے ہیں اور ابھی تک وہ ناقابل شکست ہیں ، دونوں حریفوں کے درمیان  یہ مقابلہ کراٹے کومبیٹ انٹیرم ٹائٹل لائٹ ویٹ بیلٹ کے لیے  تھا۔

شاہزیب رند کا ’’کراٹے کومبیٹ ‘‘میں اس سے پہلے مقابلہ بھارتی فائٹر رانا سنگھ کے ساتھ ہوا تھا جو انہوں نے چند ہی سکینڈوں میں ٹیکنیکل ناک آوٹ کے ذریعے اپنے نام کر لیا تھا جس کے بعد انہیں پاکستان میں خوب شہرت ملی تھی۔شاہزیب رند پاکستان میں ووشو کے ٹاپ فائٹر ہیں جنہوں نے ابتدائی دنوں میں فائٹنگ یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر سیکھی تھی ، اب شاہزیب رند کا اگلا مقابلہ چند ماہ بعد ورلڈ لائٹ ویٹ چیمپئن شپ  ٹائٹل کے لیے برازیلین حریف لوئز روچا سے ہو گا۔

مزیدخبریں