(احتشام کیانی)الیکشن کمیشن کے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا ۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر بھی فیصلہ سنایا جائے گا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ٹریبونل تبدیلی کے خلاف کل محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے ٹریبونل تبدیلی کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کازلسٹ جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:مجوزہ آئینی ترامیم، سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں نے اہم سوالات اٹھا دیئے،وفاقی وزیر قانون لاجواب ہو گئے