دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی کی پاکستانی کمپنی سے پارٹنر شپ طے

Sep 18, 2024 | 21:12:PM

(اشرف خان)پاکستانی معیشت کے لئے ایک کے بعد ایک اچھی  خبر ،دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں پارٹنر شپ طے پا گئی۔

تفصیلات کے مطابق مرسک شپنگ لائن نے سیکیور لاجسٹک کو پاکستان میں اپنا پارٹنر مقرر کردیا، مرسک نے پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے،سیکیور لاجسٹک اور مرسک کے مابین بحری تجارت میں توسیع کیلئے بھی بات چیت جاری ہے،سیکیور لاجسٹک خطے کے دیگر ممالک سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں تک مرسک کو خدمت فراہم کرے گی،پاکستانی کمپنی نے اس اہم پیشرفت سے سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

پاکستانی کمپنی کی جانب سے خط میں کہا گیا  ہے کہ مرسک کے ساتھ شراکت داری کے اہم منصوبے پر سرکاری سطح پر بھی کام ہورہا ہے،زرائع بحری امور وفاقی کابینہ مرسک کے ساتھ بھاری سرمایہ کاری کے ایم او یو کی منظوری دے چکی ہے۔

مزیدخبریں