الخدمت فاؤنڈیشن کے کوئٹہ میں 56 ویں جدید ہسپتال کاافتتاح 

Sep 18, 2024 | 22:05:PM

(24نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن نے کوئٹہ میں 56 ویں ہسپتال کاافتتاح کردیا ۔

الخدمت کوئٹہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ، نائب صدرالخدمت سید احسان اللہ وقاص، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد، جماعت اسلامی بلوچستا ن کے امیر مولانا عبد الحق ہاشمی اور ایم پی اے عبدالمجید بادینی سمیت سیاسی وسماجی عمائدین اور مقامی آبادی نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ 

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے ہسپتال کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار اسکوائر فٹ پر نو تعمیر شدہ الخدمت ہسپتال کوئٹہ 50 بیڈ پر مشتمل ہے جس میں گائنی اور پیڈز یونٹ سمیت زنانہ جنرل سرجن، الٹراساونڈ، جنرل سرجری، جدید ڈائیگناسٹک لیب، جدید لیبر روم و آپریشن تھیٹر، زنانہ و مردانہ وارڈز، فارمیسی اور 24 گھنٹے ایمرجنسی سہولیات میسر ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ نے کہا کہ علاج معالجے کی بنیادی اور معیاری سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی بڑی آبادی اس بنیادی حق سے محروم ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن جہا ں دیگر شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، وہیں صحت کے شعبے میں بھی خاطر خواہ خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ گزشتہ سال الخدمت فاؤنڈشن ے صرف  ہیلتھ سروز میں 9 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے۔  جس سے لاکھوں مریض  مستفید ہوئے۔ الخدمت ہسپتال کوئٹہ سمیت پاکستان بھر میں جدید سہولیات سے مزین 56 ہسپتال مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو سستی او رمعیاری خدمات فراہم کررہے ہیں۔ الخدمت کے تحت ہسپتالوں میں ضرورت منداورمستحق مریضوں کو صحت کی معیاری  سہولیات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں