کے پی کے کابینہ نے وفاقی حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکی منظوری دیدی

Sep 18, 2024 | 22:09:PM

(عامر شہزاد) خیبرپختونخوا کابینہ نے وفاقی حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

پشاور میں خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ نے ڈبٹ مینجمنٹ فنڈ کے قیام اور قواعد وضوابط کی منظوری دی، وفاقی حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لیے 1.5 ارب کی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقریری کے لیے اکیڈمک سرچ کمیٹی اور سیلاب سے متاثرہ روڈ کی کی بحالی کے لیے 9139.895 ملین کی سکیم کی منظوری دی، ڈسرکٹ کورٹ کرم کے لیے گاڑیاں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی کی پاکستانی کمپنی سے پارٹنر شپ طے

پشاور کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری میں نرمی کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے ججز کے سرکاری استعمال کے لیے گاڑی خریدنے کی مد میں99 لاکھ 34 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں