فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد

Sep 18, 2024 | 22:27:PM

(24 نیوز )سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل  سے تعلقات کی خبروں پر کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کے سالانہ اجلاس سے اپنے والد خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز کی جانب سے خطاب کیا،شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی سنگین حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے،سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کیلئے راہیں ہموار کر رہا ہے۔

مزیدخبریں