خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کیخلاف احتجاج کے دوران اداکارہ کا اسٹریٹ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 18, 2024 | 22:59:PM
خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کیخلاف احتجاج کے دوران اداکارہ کا اسٹریٹ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) احتجاج کسی بھی جمہوری ملک میں عوام کاحق سمجھا جاتا ہے اور یہ آزاد معاشروں کی عکاسی بھی کرتا ہے ، اسی آزادی اظہار کیلئے لوگ مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں ،کوئی بل بورڈ ، نعرے بازی ، پلے کارڈ کا استعمال کرتا ہے تو کوئی بھوک ہڑتال کرتا ہے لیکن بھارت میں انتہائی حیران کن واقع پیش آیا ہے جہاں موکشا نامی اداکارہ نے کولکتہ کی جونیئر ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے خلاف اشتعال کا اظہار "اعضا کی شاعری" سے کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کولکتہ کی جونیر ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے خلاف مغربی بنگال اور بھارت کی دیگر ریاستوں میں احتجاج جاری ہے، یہ واقعہ 9 اگست کا ہے مگر میڈیکل کمیونٹی اور معاشرے کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کا غصہ تھما نہیں ہے،کولکتہ میں احتجاج کے دوران بنگالی ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ موکشا نے اپنے جذبات کا اظہار رقص کے ذریعے کیا۔ اسٹریٹ ڈانس کی یہ شاندار پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

موکشا نوجوان مگر منجھی ہوئی اداکارہ ہے۔ اُس کے اسٹریٹ ڈانس کو بھارت میں اور بھارت کے باہر بہت پسند کیا گیا ہے۔ لوگوں نے تبصروں میں کہا کہ ایک اداکارہ نے بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کرکے ثابت کیا کہ کسی بھی کاز کے لیے کی جانے والی محنت واقعی قابلِ دید ہوتی ہے۔