آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

Sep 18, 2024 | 23:12:PM

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوور چوک کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، فریقین نے سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی نائب وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔روسی نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں