جنوبی افریقہ کو شکست، افغانستان کی ون ڈے میں تاریخی فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر افغانستان نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 ون ڈے میچز کے پہلے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1.0 کی برتری حاصل کر لی، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، افغان باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جنوبی افریقہ کی ٹیم 33.3 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 4، اے ایم غضنفر نے 3 اور راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے ویان ملڈر نے 52، بجورن فورٹیون نے 16 اور ٹونی ڈی زورزی نے 11 رنز سکور کیے۔
افغانستان نے مطلوبہ ہدف 26 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، افغانستان کی جانب سے گلبدین نیب نے ناقابل شکست 34 جبکہ عظمت عمرزئی نے ناقابلِ شکست 25 رنز سکور کیے، جنوبی افریقہ کی جانب سے بجورن فورٹیون نے 2 جبکہ کپتان ایڈم مارکرم اور لنگی نگیڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فائٹر شاہزیب رند ناقابل شکست،مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کر لی
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ شارجہ میں ہی 20 ستمبرکو کھیلا جائیگا۔