(24 نیوز)صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبے میں امن و امان کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔
اپنی بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال اِس وقت تسلی بخش ہے اور پولیس، رینجرز اور دیگر ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ لاہور میں ایک مقام کے علاوہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ غیر تصدیق شدہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔
یہ بھی پڑھیں: سراج الحق کا لاہور کی صورتحال پر تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ