(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ فرانس کے سفیر کا جانا ٹھہر گیا ہے ،پنجاب پولیس اپنے افسروں کے احکامات کے ماننے سے انکار کردے ،مولانا فضل الرحمان نے مفتی منیب الرحمان کی پرامن پہیہ جام اورشٹرڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں جو کچھ ہورہاہے اس پر قوم دکھ کاشکار ہے،126 دن کا دھرنااور پی ٹی وی پر قبضہ پاکستان کی تاریخ کاحصہ ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ زخمی اور شہدا ہسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں ان پر ہسپتالوں کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں ان پر ایمبولینس کی رسائی روک دی گئی ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں ان کے ساتھ جو معاہدات ہوئے ہیں ان معاہدات کے فریق کون ہیں ،ان معاہدات کی عبارت کیا ہیں ،ان معاہدات پر دستخط کرنے والے کون ہیں یہ سب تفصیل پارلیمنٹ میں لائی جائے ،عوام کے سامنے لائی جائیں ،ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ صورتحال کو عقلمندی کے ساتھ حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی منیب الرحمان کا آج ملک بھر میں پہیہ جام ، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان