(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 316 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 ہوگئی جبکہ 5152 نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 70 ہزار 338، سندھ میں 2 لاکھ 72 ہزار 729، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 6 ہزار 500، بلوچستان میں 20 ہزار 940، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 182، اسلام آباد میں 70 ہزار 79 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 669 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 529 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار 162 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 62 ہزار 845 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 316 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 457، سندھ میں 4 ہزار 553، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 899، اسلام آباد میں 642، بلوچستان میں 223، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 439 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: "ن لیگ کے ایک اور رہنما کورونا وائرس کا شکار "