امریکی شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک 

Apr 19, 2021 | 11:21:AM

(24 نیوز)امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دلخراش واقعے کے بعد گریٹ ہلز اورکریک پارک وے کے علاقے میں سڑکیں بند کردی گئیں اور پولیس نے  علاقہ مکینوں کوگھروں میں رہنےکی ہدایت کی ہے جبکہ علاقے میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث حملہ آورکی شناخت کرلی گئی ہے،سٹیفن نکلوس نامی ملزم قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سےکام کرچکا ہے تاہم ابھی تک اس کو  گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی شہرت سے بھارتی ٹویٹر صارفین سیخ پا

 
 

مزیدخبریں