جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس۔مراد علی شاہ کی احتساب عدالت پیشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ریفرنس کے 68 والیوم ہیں، اتنے کا تو پاور پلانٹ نہیں تھا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کی ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزموں کو ریفرنس کی نقول تقسیم کی گئی۔جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں عبدالغنی مجید ودیگر ملزموں نے ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو ملزم پیش نہیں ہو رہے عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔ مراد علی شاہ نے عدالت میں بتایا کہ ریفرنس کے 68 والیوم ہیں، اتنے کا تو پاور پلانٹ نہیں تھا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کامیاب منصوبہ ہے جو کراچی کو بجلی فراہم کر رہا ہے اس پر ریفرنس بنایا گیا ہے۔عدالت نے ایک غیر حاضر ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام ملزموں کو حاضری مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ