کورونا ٹیسٹ کلیئر۔۔قومی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کا پروانہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان ٹیم کے زمبابوے میں کوویڈ ٹیسٹ کلیئر آگئے جس کی وجہ سے انہیں پریکٹس کا پروانہ مل گیا ، پیر سے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز ہوگا، بلند حوصلہ گرین شرٹس نئے دیس میں بھی فتح کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے پراعتماد ہیں، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد اپنے اگلے پڑاؤ زمبابوے میں ڈیرے ڈال چکی ہے جہاں پر تمام سکواڈ کا کوویڈ ٹیسٹ کلیئر آیا ہے، مہمان دستے کے ہرارے پہنچنے کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ لئے گئے تھے جن کا نتیجہ مثبت رہا ہے، گذشتہ روز ٹیم نے مکمل آرام کیا اب پیر سے ہرارے سپورٹس کلب میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگا، پروٹیز دیس میں ملنے والی فتح سے پلیئرز کے ساتھ کوچنگ اسٹاف کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے۔؎
کپتان بابر اعظم پہلے ہی واضح کرچکے کہ بھارت میں رواں برس شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے تناظر میں مختلف کمبی نیشنز کی آزمائش کا سلسلہ جاری رہے گا، اسی لئے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب زمبابوے نے بھی ٹی 20 جنگ کیلئے اپنا لشکر ترتیب دے دیا، ٹیم کی قیادت سین ولیمز کے ہاتھوں میں ہوگی، مقابلے کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-3 سے شکست دی، آخری میچ میں بابر اعظم نے برق رفتار سنچری سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا، زمبابوے سے سیریز میں بھی ان سے بلند توقعات وابستہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس۔مراد علی شاہ کی احتساب عدالت پیشی