بڑے یورپی کلبوں نے متوازی لیگ بنائی تو سخت کارروائی ہو گی، یوئیفا اور فیفا کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یورپین فٹ بال کو ایک نئے تنازع کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یورپ کے 12 بڑےکلبوں نے متوازی لیگ بنا کر یورپین سپر لیگ کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونین آف یورپین فٹبال (یوئیفا) اور فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے متوازی لیگ بنانے والے فٹبال کلبز اورکھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ متوازی لیگ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ متوازی لیگ میں آرسنل، اے سی میلان، اٹلیٹکو میڈرڈ، چیلسی، بارسلونا، انٹر میلان، جوینٹس، لیور پول، مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی، ریال میڈرڈ اور ٹوٹن ہم ہاٹسپر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک