جامشورو :کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد گرفتار

Apr 19, 2021 | 12:18:PM

(24نیوز)رینجرز اور سی ٹی ڈی  نے جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آئے تھے۔

سی ٹی ڈی ڈی آئی جی عمر شاہد اور  رینجرز کرنل شبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں نے کراچی بلدیہ پولیس ٹریننگ سنٹر کی ریکی مکمل کررکھی تھی،دہشت گردوں سے ویڈیوز ، پولیس کی کیپ و دیگر سامان  کے علاوہ  بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گردوں میں شیراز ، لیاقت علی ، میرویس عرف حشام ، عامر خان اور نگار علی شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے کئی اہم وارداتوں کا اعتراف  بھی کیا ہے

دہشت گردوں نے 8 مئی 2019 کو لاہور میں داتا دربار میں خود کش حملہ کیا،حملہ میں 10 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے،ملزموں نے 3 فروری 2018 کو سوات میں پاک آرمی والی بال میچ کے درمیان خود کش حملہ کیا جس میں کیپٹن سمیت 11 جوان شہید اور 13 زخمی ہوئے ۔اپریل 2018 میں کچلاک بلوچستان میں آرمی اور ایف سی کی گاڑیوں  کو نشانہ بنایا گیا خود کش حملے میں 7 اہلکار شہید اور 15 جوان زخمی ہوئے تھے ۔ملزم اکبر کئی بار پاکستان آچکا ہے۔اسکے پاسپورٹ پر کئی بار پاکستان آمد اور جامد کی مہر لگی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:  کورونا ٹیسٹ کلیئر۔۔قومی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کا پروانہ مل گیا
 

مزیدخبریں