ادویات کا نام اور برانڈ نہ لکھیں، صرف فارمولا لکھیں، ڈاکٹرز کو حکم

Apr 19, 2021 | 12:31:PM
ادویات کا نام اور برانڈ نہ لکھیں، صرف فارمولا لکھیں، ڈاکٹرز کو حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تمام ڈاکٹرز کو  نسخے میں ادویات کا برانڈ اور نام لکھنے سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق ڈریپ کی جانب سے ڈاکٹرز کو  ایک  نوٹیفکیشن ارسال کیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مریض کو  نسخے میں دوائی کا نام اور برانڈ لکھ کر نہ دیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز  مریض کو دیئے جانے والے نسخے میں صرف دوائی کا فارمولا لکھیں گے۔ واضح رہےکہ نجی اور سرکاری سطح  پر ڈاکٹرز بااثر میڈیسن کمپنیوں کا مہنگا نسخہ لکھ دیتے ہیں۔ ڈریپ کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ڈاکٹرز کی جانب سے نسخے میں برینڈ کا نام لکھنے سے مریض مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں، جس سے عام مریض پر بوجھ پڑتا ہے ‘۔ڈریپ نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز ادویات کے برانڈ کے نام کی  بجائے سالٹ لکھیں گے اور انہیں صرف ادویات کا فارمولا لکھنے کی اجازت ہوگی، نسخے پر کسی بھی کمپنی یا اُس کی دوا کا نام لکھنا غیر قانونی اقدام میں شمار کیا جائے گا۔اتھارٹی نے نوٹیفکیشن میں لکھا کہ پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کو متعدد بار بااثر میڈیسن کمپنیوں  کے برانڈ نام لکھنے کی  شکایات موصول ہوئیں تھیں اور اسی بنیاد پر ادویات کا نام لکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

 
 
 
 
 
Comments