پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی بھی لاہور واقعے پربول پڑے !!!

Apr 19, 2021 | 12:35:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی بھی لاہور  کے یتیم خانہ چوک پر پیش آنے والے واقعے پربول پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب صوبائی اسمبلی کے رکن اعجاز خان جازی  نے عوام پر پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کی ۔انہوں نے وزیراعظم سے پرتشدد کارروائیاں روکنے اور  متاثرین کی دادرسی کا مطالبہ کر دیا ۔ایم پی اے اعجاز خان جازی  ن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری فرانسیسی سفیر کو ملک بدر   کرے اور گرفتار کارکنوں کو رہا  کیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا جس کے بعد کالعدم جماعت نے  11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا دوسری جانب پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔ مذاکرات کا دوسرا دور آج شام شروع ہونے کے امکان ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ۔۔ وزیراعظم عمران خان پر شدید دباؤ
 

مزیدخبریں