(24نیوز)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے،کالعدم تحریک لبیک کےساتھ صبح سوا3بجے مذاکرات ختم ہوئے،بعض لوگ اسلام آباد کیلئے اسلام کو استعمال کرنا چاہتےہیں۔
مارگلہ ہائی وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ ہم نے کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لئے بھر پور کوشش کی،پاکستان بناہی اسلام کے نام پر ہے،ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے،وزیر اعظم ملک کی بہتر ی کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں۔اللہ تعالیٰ عمران خان کو ان کی نیت کا پھل دے گا،لوگ موقع کی تلاش میں ہوتے مگر یہ نہیں جانتے عمران خان شکست نہیں کھا سکتے۔شیخ رشید کہنا تھا کہ ہم ذہنی طور پر تیار نہیں تھے اس لئے تحریک لبیک کے خلاف ایسے اقدامات کرنا پڑے، حکومتی رٹ کے قیام کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا.
یہ بھی پڑھیں: جامشورو :کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد گرفتار