گلوکار فلک شبیر  کا گھر  میں ننھے مہمان کی آمد کا اشارہ

Apr 19, 2021 | 13:11:PM
گلوکار فلک شبیر  کا گھر  میں ننھے مہمان کی آمد کا اشارہ
کیپشن: گلوکارو ماڈل فلک شبیر اور اداکارہ و ماڈل سارہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلوکارو ماڈل فلک شبیر  نے اپنے گھرننھے مہمان کی  آمد کا اشارہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پرگلوکارو ماڈل فلک شبیر نے اپنی سٹوری پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس  سے متعلق مداحوں کا خیال ہے  کہ شاید فلک شبیراور گلوکارو ماڈل سارہ خان کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔فلک شبیر نے ایک ایسی تصویر شیئرکی جس میں ایک خاتون حاملہ ہے جبکہ شوہر بچے سے متعلق سوچ رہا ہے۔گلوکار نے اس پرلکھا کہ ’’یہ رشتہ کی خوبصورتی ہے، سبحان اللہ!‘‘۔  فلک شبیر  اور سارہ خان کے مداحوں نے اس تصویرکواس لئے بھی اشارہ سمجھا کیونکہ کچھ روز قبل سارہ علی خان کی طبیعت بھی ناساز تھی جس کے بعد وہ ہسپتال میں داخل بھی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک