پاکستان  ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے: شاہ محمود

Apr 19, 2021 | 13:14:PM
 پاکستان  ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے: شاہ محمود
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے، تاہم بات چیت کے لئے مقبوضہ کشمیر کی 5 اگست 2019 سے پہلے والی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ پاکستان نے دبئی میں مذاکرات کے سلسلے میں کسی ملاقات کی واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے دبئی نہیں آئے، انھوں نے کہا یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ شاید پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات ہو رہی ہے لیکن ایسی کوئی ملاقات طے تھی نہ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا، اگر بھارت اگر مقبوضہ کشمیر پر پانچ اگست والے اقدامات پر نظر ثانی کر لے تو مذاکرات کو آگے بڑھانے میں کوئی قباحت نہیں، پاکستان ہمیشہ میز پر آنے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ۔۔ وزیراعظم عمران خان پر شدید دباؤ