کشیدہ صورتحال۔۔ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک میں کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 4 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان آج قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2021
ایک اور ٹویٹ میں فوادچودھری نے وزیراعظم کی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ناموس رسالتٌ کا مقدمہ جس طرح عمران خان نے لڑا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
#PMImranKhan ناموس رسالتٌ کا مقدمہ جس طرح عمران خان نے لڑا ہے اس کی مثال نہیں ملتی pic.twitter.com/PWcyHKe83p
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2021
دوسری جانب سے وزیراعظم نے قوم سے خطاب سے قبل تین الگ الگ اجلاس بلائے۔ جس میں پارٹی قیادت،سینئر وزرا اور ترجمانوں سے مشاورت کی گئی۔وزیراعظم نے حالیہ صورتحال پر ترجمانوں اور میڈیا مینجمنٹ ٹیم کو حکومتی گائیڈ لائنز دیں ۔