(24نیوز) ملک میں کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 4 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
ایک اور ٹویٹ میں فوادچودھری نے وزیراعظم کی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ناموس رسالتٌ کا مقدمہ جس طرح عمران خان نے لڑا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
دوسری جانب سے وزیراعظم نے قوم سے خطاب سے قبل تین الگ الگ اجلاس بلائے۔ جس میں پارٹی قیادت،سینئر وزرا اور ترجمانوں سے مشاورت کی گئی۔وزیراعظم نے حالیہ صورتحال پر ترجمانوں اور میڈیا مینجمنٹ ٹیم کو حکومتی گائیڈ لائنز دیں ۔