شہبازشریف کی رہائی کے معاملے پر بڑی پیشرفت !!!

Apr 19, 2021 | 14:17:PM

 (24نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ضمانت کے معاملے پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ تشکیل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے تین رکنی بنچ میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں ۔اس سے قبل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ریفری جج کےتقرر  کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی تھی۔ 

 واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے شہبازشریف کی ضمانت منظور جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مسترد کردی تھی۔جسٹس اسجد جاوید گھرال کی جانب سے اختلافی نوٹ سامنے آ نے کے بعد قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا جائے گا، اس صورت میں فیصلے کے لیے وہ ریفرل جج مقرر کریں گے۔دوسری جانب جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ سماعت کے بعد جب جسٹس سردار سرفراز نے رضامندی طلب کی تو میں نے صاف انکار کیا، جسٹس سرفراز ڈوگر نے اکیلے ہی متفقہ فیصلہ سنا دیا۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فوراً ہی چیف جسٹس ہائیکورٹ کو آگاہ کیا، مختصر فیصلہ دستخط کرنے کیلئے بھجوایا گیا جس پر میرے دستخط کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔

یہ بھی پڑھیںشہبازشریف کی رہائی کے معاملے پر بڑی پیشرفت !!!
 

مزیدخبریں