پولیس پر حملے یقیناً غلط  لیکن حکومت دانشمندی سے کام لے، مفتی تقی عثمانی

Apr 19, 2021 | 14:29:PM

(24 نیوز)معروف عالم دین و سابق جج مفتی تقی عثمانی نے حکومت سے دانشمندی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی تقی عثمانی نےٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے لاہور میں جو خونریزی کی اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ چند افراد نے پولیس پر جوحملے کئے وہ بھی یقیناً غلط تھے لیکن حکومت دانشمندی سے کام لے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور واقعے پر سابق چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے جبکہ جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان  نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی شہرت سے بھارتی ٹویٹر صارفین سیخ پا

مزیدخبریں