حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کشیدگی ختم کرنے کیلئے راضی

Apr 19, 2021 | 14:38:PM

(24نیوز)کالعدم تحریک لبیک اور حکومت مذاکرات سے کشیدگی ختم کرنے کےلئے راضی ہوگئے۔گزشتہ روز اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں کی رہائی بھی مذاکرات سے ہوئی۔دوسری جانب یتیم خانہ چوک میں دھرنے سے شہر کے کئی علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کشیدگی کے بعد حکومت اور کالعدم تنظیم مذاکرات پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ٹی پی ایل کے وفد سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے دھرنا ختم کرنے ،جلاو گھیراؤ سے باز رہنے اور اسلام آبادتک لانگ مارچ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری،سعد رضوی اور کارکنوں کی رہائی،مقدمات کا خاتمہ اور پارلیمنٹ میں قرار پیش کرنے کے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے۔

کامیاب مذاکرات کے بعد تحریک لبیک نے 16پولیس افسر و اہلکاروں جبکہ پولیس نے 20کارکنوں کو رہا کیا۔حکومتی مذاکراتی ٹیم میں آئی جی اور ڈی جی رینجرز پنجاب بھی شامل تھے۔ بابو صابو میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے سوچ بچار کے بعد دوبار ہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ادھر یتیم خانہ چوک میں کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث اطراف کے 167 مقامات پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز آج بھی معطل ہیں ۔سروسز کی معطلی سے صارفین پریشان ہیں۔دوسری جانب سکیم موڑ،یتیم خانہ اور موڑ سمن آباد پر ملتان روڈ عام ٹریفک کےلئے بند ہے ۔

یہ بھی پڑھیںمولانا فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن سے بڑ اریلیف مل گیا
 

مزیدخبریں