نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نےچارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
شوکت ترین سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقارمسعود نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکرٹری خزانہ کامران علی افضل بھی موجود تھے۔ملاقات میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ کو معاون خصوصی اور سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دی۔
یاد رہے کہ شوکت ترین نے وزیر بننے سے چند روز پہلے اپنے بیان کہا تھا کہ کچھ نہیں پتہ معیشت کس سمت میں جارہی ہے، ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا پڑے گا، جہاز کے کپتان کو مضبوط ہونا پڑے گا ورنہ کشتی آگے نہیں بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کشیدگی ختم کرنے کیلئے راضی